Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی
شائع 18 اپريل 2023 07:53am
سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی

راجن پور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد راجن پور میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، کلاشنکوف اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھیننے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے تھے، ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک اور گرفتار ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، مزید کاروائی پشتون آباد پولیس تھانہ کر رہی ہیں۔

terrorist killed

CTD operation

rajanpur