Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افتخار احمد کی جارحانہ اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

تیسرے ٹی 20 میں 4 رنز سے ہار کے بعد گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری
شائع 18 اپريل 2023 07:22am
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو

تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور چیڈ بوز کو 7 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد ویل ینگ بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیرل مچل 33 بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان ٹام لیتھم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم 64 رنزبناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بابر اعظم ایک، محمد رضوان 6، صائم ایوب 10، فخر زمان 17 اور عماد وسیم 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین آفریدی 6 اور شاداب خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 8 ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اورفہیم اشرف نے زمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم فہیم اشرف 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے پھر افتخار احمد چھکا اور چوکا لگا کر گرین شرٹس کو جیت کے قریب لے آئے لیکن پھر اوور کی چوتھی گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد آخری گیند پر حارث رؤف بھی کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان ٹیم 159 پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے جمی نیشم نے تین، ایڈم ملن اور رچن روینڈرا نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

cricket

Gaddafi Stadium

t20 series

Lahore Crime

PAKvsNZ