Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیس ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے راکٹ ”اسٹار شپ“ کی آزمائشی پرواز ملتوی کردی

ناسا نے 2025 کے آخر میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کے لیے اسٹار شپ خلائی جہاز کا انتخاب کیا ہے۔
شائع 17 اپريل 2023 07:58pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسپیس ایکس نے پیر کو اپنے اسٹار شپ کی پہلی آزمائشی پرواز کو ملتوی کر دیا ہے، اسٹار شپ اب تک بنایا گیا سب سے طاقتور راکٹ ہے، جسے چاند، مریخ اور اس سے آگے خلابازوں کو بھیجنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ بوسٹر اسٹیج پر دباؤ کے مسئلے کی وجہ سے دیوہیکل راکٹ کے لفٹ آف کو لانچنگ کے مقررہ وقت سے چند منٹ پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔

اسپیس ایکس نے کہا کہ لانچ میں کم از کم 48 گھنٹے تاخیر ہو گی۔

اسٹار شپ کو امریکی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر ٹیکساس کے بوکا چیکا اسٹار بیس اسپیس پورٹ سے اڑنا تھا۔

1972 میں اپولو پروگرام کے ختم ہونے کے بعد پہلی بار امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے 2025 کے آخر میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کے لیے اسٹار شپ خلائی جہاز کا انتخاب کیا ہے۔ اس مشن کو آرٹیمس III کا نام دیا گیا ہے۔

اسٹار شپ ایک 164 فٹ (50 میٹر) لمبا خلائی جہاز ہے جو عملے اور سامان کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ 230 فٹ لمبے پہلے مرحلے کے سپر ہیوی بوسٹر راکٹ سے منسلک ہے۔

اسپیس ایکس حکام نے کہا ہے کہ سپر ہیوی بوسٹر کے ساتھ دباؤ کے مسئلے کی وجہ سے پرواز کو ملتوی کیا گیا تھا۔

SpaceX

Star Ship

Test Launch

Artemis III