Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے جاری اشتہار منسوخ

رہاٸش گاہ کی تعمیر کیلٸے 10 کروڑ کا اشتہار جاری کیا تھا
شائع 17 اپريل 2023 04:37pm

سی ڈی اے نے چیف الیکشن کمشنر کی رہاٸش گاہ کی تعمیر کیلٸے 10کروڑ کا اشتہار منسوخ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سرکاری رہاٸش گاہ کی تعمیر کے حوالے سے سی ڈی اے نے بولیوں کیلٸے جاری اشتہار منسوخ کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہاٸش گاہ پی ایس ڈی پی اسکیم کا حصہ ہے، اورسی ڈی اے نے چیف الیکشن کمشنر کی رہاٸش گاہ کی تعمیر کیلٸے 10کروڑ کا اشتہار جاری کیا تھا، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث عمل منسوخ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مالی حالات بہتر ہونے تک کنٹریکٹ کا اشتہار منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمشنر کا ردعمل

چیف الیکشن کمشنر کے لئے نئے گھر کی تعمیر کی خبروں پر ترجمان الیکشن کمشنر کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، ترجمان الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ پچھلے تین سالوں سے منصوبہ بندی کے مرحلے میں تھا، اور اسے معمول کے مطابق شائع کیا گیا تھا، موجودہ مالیاتی صورتحال کی وجہ سے اسے روک دیا گیا ہے اور منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منصوبہ شروع ہو بھی جائے تو موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں مکمل نہیں ہو سکے گا، گھر کی تعمیر ایک معمول کا کام ہے۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)