Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاندانہ گلزار کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
شائع 17 اپريل 2023 11:33am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور دوسری خاتون کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں: پشاور حملے پر بیان: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

عدالت نے شاندانہ گلزار کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کا نوٹیفائی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج، تفصیلی فیصلہ جاری

شاندانہ گلزار کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا

الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کے بعد ٹی وی شو میں عسکری رہنماؤں پرکڑی تنقید کی تھی، جس پر ان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے وومن تھانے میں ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ عبدالہادی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

شاندانہ گلزار 2018 کے عام انتخابات میں کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پرایم این اے منتخب ہوئی تھیں، وہ وزارت تجارت میں نائب وزیر اوربطور پارلیمانی سیکرٹری کام کر چکی ہیں۔

pti leader

pti

Islamabad High Court

Shandana Gulzar

justice miangul hassan aurangzeb