Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان، شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مسلح افواج ہرقیمت پردہشتگردی کےخاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 17 اپريل 2023 10:23am
تصویر- آئی ایس پی آر
تصویر- آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک شعیب علی، سپاہی رفیع اللہ کی نمازجنازہ ادا کی گئی ہے جس میں شہداء کے ورثا، افسران، جوانوں کی شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ مسلح افواج ہرقیمت پردہشت گردی کےخاتمہ کیلئے پُرعزم ہیں یہ قربانیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے، دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔

ISPR

South Waziristan