Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی کی عمارت میں آتشزدگی، ہلاک 16 افراد میں 3 پاکستانی بھی شامل

واقعے میں 6 سوڈانی، 4 بھارتی اور ایک ایک کیمرون، مصر اور اردن کا شہری جاں بحق
شائع 17 اپريل 2023 08:22am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

دبئی کی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 16 افراد کی شناخت ہوگئی، مرنے والوں میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔

آتشزدگی واقعے میں 6 سوڈانی، 4 بھارتی اور ایک ایک کیمرون ، مصر اور اردن کا شہری جاں بحق ہوا۔

میتوں کی شناخت کے بعد ان کی کاغذی کارروائی کا عمل جاری ہے جس کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

دبئی کے علاقے الراس میں واقع عمارت میں ہفتے کو دوپہر آگ لگی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کی سیکیورٹی اور حفاظتی تقاضوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آگ لگی۔

متعلقہ حکام حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کے لئے جامع تحقیقات کررہے ہیں۔

dubai

building fire

dead bodies identify