Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 28 زخمی

مرنے والوں میں بہن کی 16ویں سالگرہ منانے والا بھائی بھی شامل
شائع 17 اپريل 2023 08:14am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے مقامی ہائی اسکول کے فٹبال کھلاڑی سمیت 4 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ الاباما کے چھوٹے سے قصبے ڈیویل میں نوعمر لڑکی کی سالگرہ تقریب کے دوران پیش آیا۔

مرنے والوں میں بہن کی 16ویں سالگرہ منانے والا بھائی بھی شامل ہے جبکہ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کی گئی واقعے میں تاحال کوئی مشتبہ شخص گرفتار یا ہلاک نہیں ہوا اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کے نام بتائے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔

firing

USA

american state alabama

birthday party