Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتی عبدالشکور: سادگی پسند علمی شخصیت

سیاست میں آنے سے قبل پشاور کے علاقے پلوسی میں امامت درس و تدریس میں مصروف رہے
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2023 01:17pm
تصویر: اے پی پی/ فائل
تصویر: اے پی پی/ فائل

گزشتہ روز ہفتے کی شب اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مولانا عبدالشکورکے سیاسی کیریئر پرنظر ڈالیں تو معلوم ہوتا کہ وہ ایک سادہ اور علمی شخصیت کے حامل تھے اور وہ جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی عہدیدار رہ چکے ہیں۔

سیاست کا آغازمولاناعبدالشکور نے 2013 میں کیا جب انہوں نے فاٹا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کم ووٹ حاصل کرنے کی وجہ سے ہار گئے، اس کے بعد مفتی شکور نے 2018 میں فاٹا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

مفتی شکور کا آبائی علاقہ علاقہ تاجبی خیل ایف آر لکی مروت ہے لیکن عرصہ دراز سے پشاور منتقل ہوگئے تھے اور پشاور کے علاقے پلوسی میں امامت درس و تدریس کرت تھے۔

مرحوم علمی لحاظ سے بہت قابل اور جید عالم دین تھے جبکہ ان کا انتخابی علاقہ ایف آر لکی مروت، ایف آر ٹانک، ایف آر ڈی آئی خان، ایف آر بنوں ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور پر وسیع وعریض علاقے پر مشتمل تھا۔

مفتی شکور نے جمعیت علماء اسلام کے لئے کافی دخدمات انجام دیں جبکہ وہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر کئی برسوں سے کل قبائل یعنی فاٹا کے متفقہ امیر تھے۔

اس کے ساتھ ہی وہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب کے بہت قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

سوشل میڈیا پر خراج عقیدت

مفتی عبدالشکور کو سوشل میڈیا پر لوگ خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کی سادگی پسندی اور خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔

وہ کئی تصاویر میں سیونٹی سی سی موٹرسائیکل پر سوار دکھائی دیتے ہیں۔

جے یو آئی کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں مفتی عبدالشکور ایک کچے گھر کی دیواروں اور چھت پر مٹی لیپ رہے ہیں۔

جے یو ائی کارکنوں کے مطابق یہ ان کا اپنا آبائی گھر ہے۔

اسلام آباد

Road Accident

Mufti Abdul Shakoor Accident