بھارت: پولیس کی زیرِحراست 2 بھارتی مسلمان میڈیا کے سامنے نامعلوم افراد کی گولیوں سے جاں بحق
بھارت میں مسلمانوں پر مظالم دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں حال میں ہی پولیس کی حراست میں دو بھائیوں کو نامعلوم افراد نے میڈیا کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو ہفتہ کے روز ایسے موقع پر گولی ماری جب وہ پولیس کی حراست میں تھے، جبکہ واقعے کے بعد بھارتی پولیس کے سامنے کئی سوالوں نے جنم لے لیا ہے۔
دونوں بھائیوں عتیق اور اشرف کو ان کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا جارہا تھا کہ اس دوران ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کو کیمرے نے اپنی آنکھ میں قید کرلیا۔
گزشتہ روزعتیق کے بیٹے اسد احمد کی آخری رسومات ادا کی گئیں، تو اسی حوالے سے میڈیا نےعتیق سے ان کے بیٹے کی آخری رسومات میں ان کی غیرموجودگی پر تبصرہ کرنے کو کہا، تو وہ بولے کہ ”نہیں لے گئے تو نہیں گئے“
اشرف کا کہنا تھا کہ جب پہلی گولی عتیق کے سر پر لگی کہ ”اہم بات یہ ہے کی گڈو مسلم“ پھراچانک گولیوں کے چلنے آواز آتی ہے اور بھگدڑ مچ جاتی ہے، جبکہ ویڈیو میں گولی کی آواز کو واضح سنا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.