Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت نے عید تک چینی مزید سستی کردی

20 ہزار میٹرک ٹن چینی مخصوص سیلز پوائنٹس پر فروخت ہوگی
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2023 11:27am

پنجاب حکومت نے عید الفطر تک چینی 95 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سستی چینی کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوگی، پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کے لئے 20 ہزار میٹرک ٹن سستی چینی مخصوص سیلز پوائنٹس پر عوام کو فروخت کی جائے گی۔

چینی کا سب سے زیادہ کوٹہ لاہور کو 2023 میٹرک ٹن دیا جائے گا، فیصل آباد کو 1431 اور گوجرانوالہ کو 912 میٹرک ٹن کوٹہ دیا جائے گا۔

سیالکوٹ کے لئے 708، قصور کے لئے 628 اور ملتان کے لئے 863 میٹرک ٹن کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کو 983، ساہیوال کو 458 اور سرگودھا کو 673 میٹرک ٹن کوٹہ دیا جائے گا۔

سستی چینی کی فروخت کا فیصلہ وفاقی وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی کی قیمت 91 روپے فی کلو گرام ہے۔

sugar mills

punjab

sugar price

Punjab Government

Eidul Fitr