Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

کپتان قومی ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی
شائع 15 اپريل 2023 07:38am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کیرئیر میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی، انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا۔

بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے پہلے شعیب ملک 123 اور محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

دوسری طرف بابر اعظم دنیا کے اُن 20 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 100 میچز کھیلے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے منفرد انداز کے بیٹر اب تک 99 میچز میں 3355 رنز بناچکے ہیں جس میں دو زبردست سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ہی افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب خان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کو ان کے اعزاز کے اعتراف میں قومی ٹیم کی خصوصی جرسی کا تحفہ دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سبراہ نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بابراعظم کو خصوصی شرٹ پیش کی۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے شاداب خان کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر خصوصی جرسی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی۔

cricket

babar azam

lahore

t20 series

shadab khan

PAKvsNZ

100 t20 matches