Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

طیبہ گل کیس: عمران خان اور جاوید اقبال کو آج انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم

عمران خان، اعظم خان اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری
شائع 14 اپريل 2023 08:01am

طیبہ گل کیس میں تفتیش کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم اعظم خان اور سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طیبہ گل کیس کی انکوائری میں عمران خان، اعظم خان اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے آج 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انکوائری افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا، انکوائری افسران ان تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے۔

تاہم احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت ون لاہورنے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔

pti

NAB

imran khan

Javed Iqbal

Azam Khan

islamabad capital police

tayyaba gull