Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تجربات کا کوئی پلان نہیں، میں اور رضوان ہی اوپننگ کریں گے، کپتان بابر اعظم

کپتانی کے حوالے سے مجھے کوئی ٹینشن نہیں، بابر اعظم
شائع 13 اپريل 2023 09:06pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا تجربات کا کوئی پلان نہیں، میں رضوان ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اوپننگ کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک سال رہ گیا ہے، اس سیریز میں دیکھیں گے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ون ڈے سیریز کے لیے بھی مدد ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارا تجربات کرنے کا کوئی پلان نہیں، ہمارا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے لہٰذا میں اور محمد رضوان ہی سیریز میں اوپننگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیچے دیکھیں گے کون کس نمبر پر اچھا پرفارم کرسکتا ہے، کوشش کریں گے نوجوانوں کو بھی موقع دیں اور بینچ اسٹرینتھ آزمائیں۔

اپنی کپتانی سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی کے حوالے سے مجھے ٹینشن نہیں، میری سیٹھی صاحب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مجھے بہت اعتماد دیا، کوشش ہے اب فوکس بس کرکٹ پر رکھوں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے سیریز بائے سیریز اچھی پرفارمنس دیں، کوئی بھی لکھوا کر نہیں لایا کہ وہی کپتان ہوگا، ان چیزوں کو جتنا دیکھیں گے اتنا پریشر آئے گا، اسی لئے کوشش کرتا ہوں ایسی چیزوں پر کم دیہان دوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوئی نیا تجربہ نہیں کریں گے، احسان اللہ اورزمان خان بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ان دونوں گیند بازوں کی ٹیم میں شوملیت سے فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے۔

babar azam

pak vs nz

lahore