وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی پیش رفت پر ایرانی صدر کو مبارکباد بھی دی
۔ ٹیلی فونک گفتگو میںاسرائیلی دہشت گردی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوبند ہونا چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر عزت حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران یو اے ای کے سفیر نے وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے COP28 میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا، جو 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک دبئی میں منعقد ہوگی۔
Comments are closed on this story.