Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

”مردم شماری میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ 43 لاکھ بتائی جارہی ہے“

انسانی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونا چاہئے، رہنما ایم کیوایم پاکستان
شائع 13 اپريل 2023 01:31pm
اسکرین گریب / فیس بک
اسکرین گریب / فیس بک

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ 43 لاکھ بتاٸی جارہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ60 لاکھ بتاٸی گٸی تھی، اس میں بھی کراچی کی آباد کم دکھاٸی جارہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انسانی مسٸلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونا چاہٸے اورکسی پارٹی نے اس ایشو پر آواز نہیں اٹھاٸی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل بتاتے رہے کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوٸی ہیں 9 فروری کو ایم کیو ایم نے مردم شماری سے متعلق آگاہی کا آغاز کیا۔

karachi

mustafa kamal

MQM Pakistan