Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بار کا جسٹس فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کا خیر مقدم

جسٹس فائز کے عزم اور آئینی حمایت پر شک نہیں، پاکستان بار کونسل
شائع 12 اپريل 2023 05:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں بار کونسل نے کہا کہ جسٹس فائز کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں۔

پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، جسٹس فائز کے عزم اور آئینی حمایت پر شک نہیں، البتہ جسٹس انور ظہیر بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی تھی، ان کے اس اقدام ہر چند افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پرتنقید کی گئی تھی۔

Justice Qazi Faez Isa

pakistan bar council