Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

واقعے میں ملوث مزید 2 دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے، سی ٹی ڈی
شائع 12 اپريل 2023 02:25pm

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث تھے، تختہ بیگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Terrorist

CTD operation

Terrorist Arrested