Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ہنزہ کی ڈاکٹر نازنین آئیبکس کا شکارکرنے والی پہلی خاتون شکاری بن گئیں

محمکہ وائڈ لائف کے آفسرنے آئبکس کے کامیاب شکارکی تصدیق کردی
شائع 12 اپريل 2023 11:02am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہنزہ کی ڈاکٹرنازنین امان نے 42 انچ لمبے سینگ والے ہمالین آئیبکس کا شکار کرکے گلگلت بلتستان کی پہلی خاتون شکاری کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

محمکہ وائڈ لائف کے آفسر شبیر رومی نے خاتون کے کامیاب شکارکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کی نازنین نے گلگت بلتستان کی پہلی وائڈ لائف شکاری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انہوں نے شکار ہنزہ کےعلاقے بٹھورہ حسینی میں کیا، جوسطح سمندرسے 3500 میٹرکی بلندی پر ہے۔

نازنین امان نے شکار کے لئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے اور ان کی ٹیم کو شکار کرنے کے لیے چار دن کا وقت لگا جبکہ کنزرویشن ہنٹنگ کیلئے فیس کی 80 فی صد رقم مقامی لوگوں کو ادا کی جاتی ہے۔

گلگت بلتستان

Hunza Valley