Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی پہنچ سے دور

مہنگے پٹرول اور موٹر سائیکل کے بعد سائیکل خریدنے کی سکت نہیں، شہری
شائع 12 اپريل 2023 10:11am

مہنگائی نے ایک عام سائیکل خریدنا بھی لاہورکے شہریوں کے لئے مشکل بنایا دیا ہے، نیلا گنبد مارکیٹ میں سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دو ماہ کے دوران لاہور میں سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو گیا جس کے بعد عام سائیکل کی قیمت 25 سے 30 ہزار روپے تک پہنچ گئیں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول اور مہنگی موٹر سائیکل خریدنے کی سکت نہیں تھی اور مارکیٹ آئے تو پتہ لگا سائیکل خریدنا بھی آسان نہیں ہے۔

دوکانداروں کا کہنا ہے ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت خام مال کی امپورٹ کے نظام کو بہتر بنائے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ہر شعبے میں حکومت کی ناکامی عام آدمی کی زندگی کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے۔

lahore

punjab

Inflation