Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: معمولی تکرار پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی
شائع 12 اپريل 2023 09:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ میں معمولی تکرار پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ کے قریب معمولی تکرار پر پڑوسیوں کے 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

firing

quetta

airport road

Clashes in groups