Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلویز کا عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید ٹرین آپریشن 18 اپریل سے شروع ہوگا
شائع 12 اپريل 2023 08:43am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ریلویز نے عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، عید ٹرین آپریشن 18 اپریل سے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جبکہ دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق تیسری ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

ریلوے حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو خصوصی ٹرینوں کے لئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

Pakistan Railways

Khawaja Saad Rafique

eid special trains