Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچلاک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل، 4 پولیس اہلکار شہید

سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری
شائع 11 اپريل 2023 10:23am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا، سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

انسداد دہشت گردی فورس بھی آپریشن میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے قندھاری بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان

quetta

Blast

Terrorist

kuchlak

quetta police