Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: شہری سے گاڑی چھین کر فرار 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین زخمی
شائع 11 اپريل 2023 09:10am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے 3 ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ شہری سے چھینی گئی گاڑی، اسلحہ، وائرلیس سیٹ، آلات چوری اور نمبر پلیٹیں بھی برآمد کرلی گئی۔

ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمان عرف طوفان اور تحسین اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ڈاکو بین الصوبائی نجیب اللہ ڈکیت گینگ کے رکن تھے جو متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔

گینگ ایئرپورٹ اور دھمیال میں ڈولفن فورس پرفائرنگ میں بھی ملوث تھے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

rawalpindi

Police Encounter

robbers killed

police head constable