Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کیلئے ڈیڈ لائن ختم

الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کی رپورٹ جمع کرائے گی
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2023 08:19am

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، واضح حکم کے باوجود وفاقی حکومت پنجاب میں انتخابات کے لئے 21 ارب جاری نہ کرسکی۔

الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کی رپورٹ جمع کرائے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈ کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کی منظوری دے دی

حکومت نے انتخابی اخراجات کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بل پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے الیکشن اخراجات بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا، قومی اسمبلی کا اجلاس اب اگلی جمعرات کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی : اسحاق ڈار نے پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات اخراجات بل پیش کردیا

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فوری الیکشن ملک کے مفاد میں نہیں، ایوان فیصلہ کرے، رقم الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آناً فاناً منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش بچھا دی گئی جس کے تحت کامیاب حکومت کی معاشی پالیسیوں کو نقصان پہنچایا گیا، غیرملکی دورے پر بھی شکوک و شبہات پھیلائے گئے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی پر کشمکش کا شکار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کی تجاویز جمعرات تک طلب کرلی اور کہا کہ منی بل پر کمیٹی رپورٹ جمعہ تک ایوان میں جمع کرائی جائے۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے فنڈز کی منظوری کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Funds

Punjab Elections

politics april 11 2023