پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا ڈیٹا جاری
ادارہ شماریات نے پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا ڈیٹا جاری کردیا، مردم شماری کے کام میں 15 اپریل تک توسیع کی منظوری بھی کردی گئی۔
ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا 97 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، بڑے شہروں اور صوبہ بلوچستان کےعلاقوں میں 3 فیصد کام جاری ہے۔ مردم شماری کے کام میں 15 اپریل تک توسیع کی منظوری کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں ڈیجیٹل مردم شماری کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، سندھ میں 98 فیصد اور بلوچستان میں 82 فیصد ورک ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر اور خیبرپختون خوا میں 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 90 فیصد ورک انجام کو پہنچ چکا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 156میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا، ملک میں 39.65 ملین میں سے 38.54 ملین گھرانوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔
بلوچستان میں3.61 ملین میں سے 2.94 ملین گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا ہوگیا۔ اسلام آباد میں صفر اعشاریہ 38 ملین میں سے صفر اعشاریہ 35 ملین گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا ہوا۔ خیبرپختونخوا میں 5.74 ملین میں سے5.67 ملین گھرانوں کی معلومات جمع کرلی گئیں۔ پنجاب میں19.21ملین میں سے 19.08 ملین گھرانوں اور سندھ میں 9.76 ملین میں سے 9.56 ملین گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا۔
Comments are closed on this story.