Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئین کی بالادستی کیلئے پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ ہے، پرویز الہٰی

نواز شریف کی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، سابق وزیراعلیٰ
شائع 10 اپريل 2023 06:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہےکہ ایک طرف آئین کی پچاس سالہ سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دوسری طرف اسی آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ذوالفقار گھمن اور وسیم رامے سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ آئین کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے، نوازشریف کی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کو لندن سے حکومت کے ”گاڈ فادر“ براہ راست ہدایات جاری کررہے ہیں، ملک کی معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا ہے۔ ایک سال میں دس لاکھ نوجوان مایوس ہو کر ملک چھوڑ چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لئے فنڈز کے اجراء سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکتی، جو بھی انکار کرے گا اس پر توہین عدالت لگے گی۔

Nawaz Sharif

imran khan

Punjab KP Election Case