Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، حکام
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 05:04pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کوئٹہ کے کندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص نے بارود سے بھری موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی۔

کوئٹہ کے کندھاری بازار میں جس جگہ دھماکا ہوا وہ مصروف کاروباری مقام ہے، جہاں ہول سیل کی دکانیں ہیں جس میں زیادہ تر اشیائے خورو نوش کی دکانیں ہیں۔

quetta

Blast