Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق مفتی نور ولی محسود گروپ سے ہے، سی ٹی ڈی
شائع 10 اپريل 2023 02:26pm

پختہ روڈڈیرہ تا مڈی داخلی آباء شہید میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت منان، رحمان، قسمت اللہ اور امیر محمد سے ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے پختہ روڈ ڈیرہ تا مڈی داخلی آباء شہید میں آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹرجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود گروپ سے ہے، اور دوران کارروائی ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہو ہے۔

TTP

Arrested

Terrorist Arrested