Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی سیاسی شخصیت سی ویو برگرچین پر فائرنگ میں ملوث نکلی

گزشتہ روز فائرنگ سے ریسٹورینٹ کا برانچ مینجر زخمی ہوا تھا
شائع 10 اپريل 2023 02:06pm
شاہ زین کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو نے حراست میں لے لیا گیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شاہ زین کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو نے حراست میں لے لیا گیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کراچی میں سی ویو پرقائم نجی برگرچین میں فائرنگ کرنے والا بلوچستان کی سیاسی شخصیت ہے جس نے مبینہ طور پرنشے کی حالت میں برگر کا آرڈرکیا تھا۔

گزشتہ روز سی ویو پرقائم نجی برگرچین میکڈو نلڈز میں فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹورینٹ کا برانچ مینجر زخمی ہوا تھا۔

جس کے بعد کلفٹن پولیس کی نفری نے آج ڈیفنس میں سیاسی شخص کے گھرپر چھاپہ مار کر شاہ زین مری کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بلوچستان کے اہم سیاسی گھرانے کا فرد ہے۔

مزید بتایا کہ شاہ زین بلوچستان کے علاقے کوہلو سے تعلق رکھتا ہے اس نے مبینہ طور پرنشے کی حالت میں برگرکا آرڈرکیا اور آرڈرمیں تاخیر پرشاہ زین نے نشے کی حالت میں مینیجر پرفائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم شازین گھر پرموجود نہیں ہےلیکن اس کے ایک سیکیورٹی گارڈ غلام قادر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

sindh

sea view

Karachi Firing