Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

علی امین گنڈاپور کا وائس میچنگ کا سیمپل بھیجوا دیں، جج کی ہدایت
شائع 10 اپريل 2023 01:13pm

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

بغاوت پراکسانے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کے ملزم تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پروسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، اور پی ٹی آئی رہنما کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے، اور ان کا وائس میچنگ کا سیمپل بھیجوا دیں، اور کل عدالت میں ملزم کی وائس میچنگ رپورٹ جمع کرائیں۔

pti

ATC

Ali Amin Gandapur