Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس سمیت 4 ججر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت چاروں ججز کوعہدے سے ہٹانے کی استدعا
شائع 10 اپريل 2023 11:47am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل مین چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے درج کرائی ہے۔

شکایت درج کروانے والے سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔

سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Chief Justice

Supreme Court of Pakistan

supreme judicial council