Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور کینیڈا کی مساجد میں حملے، ملزمان گرفتار

نماز فجر کے دوران امام پر چاقو سے حملہ اور گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 09:00am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

امریکا اور کینیڈا کی مساجد میں 2 مختلف حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ریاست نیوجری کی جامع مسجد عمر بن خطاب میں نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے امام مسجد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی امام مسجد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ واقعہ فجر کی نماز کے دوران پیش آیا۔

حملے کے وقت مسجد میں 200 سے زائد نمازی موجود تھے، حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم امریکی پولیس نے حملہ آور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی۔

کینیدا میں بھی گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش

دوسری جانب کینیدا کے شہر مارکھم میں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ مسجد کے احاطے میں پیش آیا۔

کینیڈین پولیس نے 28 سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

رمضان

canada

USA

Ramadan 2023

Attack on Mosque

new jersey

fajr