Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں موبائل صارفین کو زلزلے کا الرٹ کیسے موصول ہوا

پاکستان میں آںے والے 6.8 زلزلے کو ابتدائی طور پر 7.7 شدت کا کیوں بتایا گیا۔
شائع 09 اپريل 2023 11:06pm
اسکرین شاٹ/گوگل
اسکرین شاٹ/گوگل

دنیا بھر میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر زلزے آتے ہیں، یہ علاقے یا تو فالٹ لائنز پر واقع ہوتے ہیں یا فالٹ لائنز کے قریب ہوتے ہیں اور کئی کلومیٹر پر محیط ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے زلزلوں کا اثر ان پر بھی ہوتا ہے۔

گذشتہ ماہ 21 مارچ کی شب آنے والے شدید زلزلے نے افغانستان، پاکستان اور انڈیا کے کئی علاقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.7 بتائی گئی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ 6.8 شدت کا زلزلہ تھا۔ اور اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا۔

 اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس زلزلے سے ہونے والی تباہی میں خیبرپختونخوا میں کم سے کم نو افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔

لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ زلزلے کے وقت گوگل پر شدت 7.7 کیوں بتائی گئی؟

اس کا جواب بھی گوگل نے ہی دیا ہے۔

گوگل کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ کئی زلزلے آتے ہیں، لاکھوں لوگ زلزلے کے شکار علاقوں میں رہتے ہیں۔

ایسے میں ابتدائی انتباہ لوگوں کو اپنے بچاؤ کیلئے ایکشن لینے میں مدد کر سکتا ہے۔

لیکن زلزلے کا پتہ لگانے اور خبردار کرنے کے لیے عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر انتہائی مہنگی پڑتی ہے۔

اسی لئے گوگل نے ”گوگل سرچ“ کے زریعے زلزلے سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے اینڈرائیڈ کا سہارا لیا۔ اور زلزے سے چند سیکنڈ قبل اینڈرائیڈ صارفین کو زلزے سے متعلق انتباہی پیغامات موصول ہوئے، جوکہ اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کا حصہ تھے۔

 زلزلے سے قبل ملنے والا نوٹی فکیشن (تصویر: سوشل میڈیا)
زلزلے سے قبل ملنے والا نوٹی فکیشن (تصویر: سوشل میڈیا)

اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم گوگل کی ایک مفت سروس ہے جو دنیا بھر میں آنے والے زلزلوں کا پتہ لگاتی ہے اور جھٹکوں سے پہلے ہی اینڈرائیڈ صارفین کو آگاہ کر سکتی ہے۔

زلزلے کا پتہ کیسے لگایا جاتا ہے

اس کیلئے گوگل نے امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، واشنگٹن اور اوریگون میں”شیک الرٹ“ ٹیم کے اشتراک کیا، تاکہ ان کے سسٹم کی طرف سے فراہم کردہ الرٹس کو اینڈرائیڈ چصارفین تک پہنچایا جاسکے۔

شیک الرٹ زلزلے کے جھٹکوں کا پتہ لگانے کے لیے 1675 سیسمک سینسرز کے نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے، اور زلزلے کے مقام اور سائز کا تعین کرنے کے لیے اس ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے۔

اس کے بعد شیک الرٹ سسٹم اینڈرائیڈ الرٹ کے نظام کو ایک سگنل بھیجتا ہے، جو پھر براہ راست اینڈرائیڈ صارفین کو زلزلے کا الرٹ بھیجتا ہے۔

امریکی ریاستوں سے باہر گوگل زلزلوں کا پتہ لگانے کے لیے کراؤڈ سورسڈ طریقہ استعمال کرتا ہے۔ یعنی اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل فونز کو ہی گوگل نے اپنی زلزلہ ڈیٹیکٹر ڈیوائس بنا لیا ہے۔

تمام اسمارٹ فونز میں چھوٹے ایکسلرومیٹر ہوتے ہیں جو تھرتھراہٹ اور رفتار کو محسوس کر سکتے ہیں، یہ ایسے سگنلز ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ زلزلہ ہو سکتا ہے۔

اگر فون کو ایسا محسوس ہو کہ یہ تھرتھراہٹ زلزلہ ہو سکتی ہے، تو یہ گوگل کے زلزلوں کا پتہ لگانے والے سرور کو ایک مقام کے ساتھ ایک سگنل بھیجتا ہے۔

اس کے بعد سرور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا زلزلہ آ رہا ہے یا نہیں، بہت سے فونز سے معلومات کو یکجا کرتا ہے۔

اس طرح گوگل دنیا کے سب سے بڑے زلزلوں کا پتہ لگانے والے نیٹ ورک کو بنانے کے لیے دنیا بھر میں 2 بلین سے زیادہ اینڈرائیڈ فونز کو منی سیسمومیٹر کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

اس طرح فونز زلزلے کے جھٹکوں کی شدت اور رفتار کا پتہ لگاتے ہیں اور اس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اینڈرائیڈ صارفین کو الرٹ کرتے ہیں۔

ان زلزلوں کی نشاندہی گوگل سرچ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اگر آپ نے جھٹکا محسوس کیا ہے تو اپنے آس پاس ہونے والی کسی بھی زلزلہ سرگرمی کے بارے میں اضافی معلومات حاصل کرنے کے لیے بس ”Earthquake near me“ سرچ کریں۔

زلزلے کے دوران اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کرنا

اینڈرائیڈ کے پاس دو قسم کے الرٹس ہیں جو صارفین کو زلزلے سے آگاہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ الرٹ کی دونوں اقسام صرف 4.5 یا اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلوں کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔

ہوشیار رہیں (Be Aware Alert)

 Be Aware Alert
Be Aware Alert

  • یہ الرٹ آپ کو فوراً مطلع کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور جب آپ الرٹ پر ٹیپ کرتے ہیں تو مزید معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • یہ صرف ان صارفین کو بھیجا جاتا ہے جو 4.5 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے کے دوران MMI 3 اور 4 کے جھٹکے محسوس کریں۔
  • یہ آپ کی ڈیوائس پر والیم، ڈو ناٹ ڈسٹرب اور نوٹی فکیشن سیٹنگز کا احترام کرتا ہے ، یعنی میسیج آنے پر یہ بجتا نہیں۔

ایکشن الرٹ (Take Action Alert)

 Take Action Alert
Take Action Alert

  • اس سے پہلے کہ آپ معتدل اور بھاری جھٹکوں کا سامنا کریں یہ الرٹ آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، تاکہ آپ اپنی حفاظت کے لیے کوئی کارروائی کر سکیں۔
  • یہ صرف ان صارفین کو بھیجا جاتا ہے جو 4.5 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے کے دوران MMI 5+ جھٹکوں کا تجربہ کریں گے۔
  • یہ ڈو ناٹ ڈسٹرب سیٹنگز کی پرواہ نہیں کرتا، اسکرین آن کردیتا ہے اور تیز آواز میں بجنا شروع ہوجاتا ہے۔

زلزلے کی حفاظتی معلومات

ان الرٹس میں سے کسی ایک پر ٹیپ کرنے سے زلزلے سے متعلق حفاظتی معلومات پیش ہوں گی، جو ایسے آسان اقدامات پر مشتمل ہیں جو آپ زلزلے کے بعد خود کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ زلزلے کے مقام اور شدت کے ابتدائی تخمینہ کا تفصیلی نقشہ بھی فراہم کرتا ہے۔

earthquake

Google Alert