Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز میں 18 گھنٹے تاخیر، مسافر پریشان

مسافروں کا عملے کے ناروا سلوک کے خلاف ایئرپورٹ پر احتجاج
شائع 09 اپريل 2023 08:17pm
فوٹو ـــ سوشل میڈیا
فوٹو ـــ سوشل میڈیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز میں اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔

شیڈول کے مطابق پی کے 747 سیون نے ہفتہ کی رات 9 بجکر 10 منٹ پر مدینہ روانہ ہونا تھا مگر فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پرواز کے منتظر300 عمرہ زائرین میں بزرگ شہری اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر ہی گزارنا پڑی اور سحری کا انتظام بھی اپنی مدد آپ کے تحت کرنا پڑا جبکہ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو رات ہوٹل میں ٹھرایا گیا۔

مسافروں نے شکوہ کیا کہ انھیں فلائٹ کی روانگی سے متعلق درست معلومات مہیا نہیں کی جارہی ہیں، اس معاملے پر ایئرلائنز کے عملے سے بحث و تکرار بھی ہوئی۔ مسافروں کی جانب سے ایئرلائنز کے ملازمین کے ناروا سلوک کے خلاف ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز کی فنی خرابی دور کرنے کے لئے ضروری پرزے کراچی سے منگوائے گئے ہیں، رات سے خرابی دور کرنے کا کام جاری ہے، تکنیکی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔

PIA Flight

Hajj 2023

PIA Flight Delay