Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کی وزیرستان اور مچھ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک ایک جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم کو جلابخشتی ہیں۔
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2023 09:22pm

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے، جس میں دو دہشتگرد ہلاک کردئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

جبکہ کراما میں بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔

پاک فوج کے نائیک فضل جانان نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم کو جلابخشتی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کے گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلاک کئے گئے، اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دہشتگرد کوئلے کی کان کے مزدوروں سے بھتہ لیتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے راستوں کی دو روز سے نگرانی کی جارہی تھی، اس دوران تین دہشتگردوں کی پارٹی کو اسپاٹ کیا گیا، یہ دہشتگردی اپنی پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے۔

دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ISPR

North Waziristan

South Waziristan

operation