اسلام آباد پولیس کی نیوزی لینڈ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت
اسلام آباد پولیس نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران مہمان ٹیم کو سکویرٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار مردم شماری، مفت آٹا فراہمی اور مسجد پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جب کہ پی سی بی نے وسائل اور اخراجات بھی فراہم نہیں کیے۔
ذرائع وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اخراجات اور وسائل کی فراہمی تک مہمان ٹیم کو سکیورٹی نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے وزات داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کردی ہے، وسائل کی فراہمی پر مہمان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ سیریز کا چوتھا ٹی توئنٹی 20 اپریل اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا جس کا پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کا تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.