Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے 3 واقعات، مقدمہ درج

شاہدرہ ٹاؤن، باغبانپورہ اور اقبال ٹاؤن میں زیادتی کے واقعات رپورٹ
شائع 08 اپريل 2023 07:29pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

لاہور کے مختلف علاقوں میں خواتین سے زیادتی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہر کے تین مختلف مقامات پر حوا کی بیٹی کی آبرو ریزی کی اطلاعات ہیں۔

ایک واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا۔ دوسرا کیس باغبانپورہ کا ہے جبکہ تیسرا مقام اقبال ٹاؤن کا ہے جہاں خاتوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔

لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے میں لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایک اور ایف آئی آر کے مطابق اقبال ٹاؤن میں شوبز سے وابستہ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

تینوں تھانوں کی پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ جینڈر کرائم سیل کسی بھی ملزم کو اب تک گرفتار نہ کرسکی ہے۔

lahore police

Women Rights

Rape Case