Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ایئرلائن انتظامیہ کا لاجواب کارنامہ

انتظامیہ نے 8 ارب 50 کروڑ کی گرانٹ کو ایئرلائن کی آمدن ظاہر کر دیا
شائع 08 اپريل 2023 05:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی ایئرلائن انتظامیہ کا لاجواب کارنامہ، وفاقی حکومت کے فراہم کردہ فنڈز کو ادارے کی آمدن ظاہر کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کی رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کی مد میں جاری ساڑھے آٹھ ارب روپے کی گرانٹ کو ایئرلائن کی آمدنی ظاہر کر دیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وی ایس ایس اسکیم کی گرانٹ کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، گرانٹ کو وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر دیگر آمدنی کے طورپر ظاہر کیا جانا متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے وزارت خزانہ سے خط و کتابت کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔ رپورٹ میں انتظامیہ کو تصدیق شدہ آڈٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Federal govt

PIA

Retirement