Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی ریلیز روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پورٹ پر موجود گاڑیوں کی نیلامی بھی تاحکم ثانی روکنے کا حکم
شائع 08 اپريل 2023 04:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی ریلیز روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔

عدالت عالیہ نے پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی ریلیز روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو عدالتی حکم کی روشنی میں ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ متعلقہ وزارت دس دن میں نئی سمری بنا کر وفاقی کابینہ کو بھیجے۔ عدالت نے پورٹ پرموجود پرانی گاڑیوں کی نیلامی بھی تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا۔

Sindh High Court

Karachi Vehicles Registration

Imported Vehicles