Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 افراد زخمی

بم ڈسپوازل اسکواڈ، پولیس موقع پرپہنچ گئی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2023 03:33pm
دھاکے سے ہوٹل کوشدید نقصان پہنچا ہے- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
دھاکے سے ہوٹل کوشدید نقصان پہنچا ہے- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز

پشاور میں گورا قبرستان کے قریب گیس لیکیج کے باعث ہوٹل میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوازل اسکواڈ، پولیس موقع پرپہنچ گئیں اورعلاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے سے ڈاؤن ٹاؤن نامی ہوٹل کوشدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود املاک مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مقامی ہوٹل کو نقصان پہنچا،جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Peshawar Attack