Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ مغربی کنارے میں کار پر فائرنگ سے 2 برطانوی بہنیں جاں بحق

فلسطینی تنظیم حماس کا کار پر فائرنگ کے واقعہ سے لاتعلقی کا اعلان
شائع 08 اپريل 2023 12:57pm
نامعلوم شخص نےغیرقانونی یہودی بستی حمرا کے قریب کار کو نشانہ بنایا۔ - تصویر/  روئٹرز
نامعلوم شخص نےغیرقانونی یہودی بستی حمرا کے قریب کار کو نشانہ بنایا۔ - تصویر/ روئٹرز

مقبوضہ مغربی کنارے میں کار پر فائرنگ سے دو برطانوی بہنیں جاں بحق جبکہ کار میں سوار تیسری خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

حکام کے مطابق نامعلوم شخص نےغیرقانونی یہودی بستی حمرا کے قریب کار کو نشانہ بنایا۔

برطانوی دفتر خارجہ نے دونوں بہنوں کی شہریت کی تصدیق کردی ہے جبکہ فلسطینی تنظیم حماس نے کار پر فائرنگ کے واقعہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ادھر تل ابیب میں ایک ڈرائیور نے شہریوں پر کار چڑھا دی اورحادثے میں ایک اطالوی شہری ہلاک اور دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

Israel

West Bank

Shooting Attack