Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمین عبید چنائے مشہور ہالی وڈ سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی

اس بات کا اعلان جمعہ کے دن منعقدہ تقریب میں کیا گیا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2023 07:58am

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی، اس بات کا اعلان جمعہ کے دن منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے جو ایمی اور آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں، اب اسٹار وارز سیریز کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔

شرمین عبید چنائے پہلی خاتون اور غیرملکی ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔

امریکی فلم اینڈ ٹی وی کمپنی ’لوکاس فلم‘ کے مطابق اسٹار وارز سیریز کی 3 نئی فلمیں بنائی جائیں گی جن میں سے 2 فلموں کی ہدایت ڈیو فلونی اور جیمز مین گولڈ دیں گے جبکہ تیسری فلم کی ڈائریکشن شرمیلن عبید چنائے دیں گی جس میں ڈیزی رڈلے مرکزی کردار ادا کریں گی۔

جریدے کے مطابق اس بات کا اعلان لوکاس فلم کی صدر کیتھلین کینیڈی نے کیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا کیونکہ عام خیال تھا کہ صرف ایک فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی فلم سنہ 2019 کی فلم ’رائز آف اسکائے واکر‘ کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے، فلم کا اسکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے شارٹ ڈاکیو منٹری کے لیے دو اکیڈمی ایوارڈز جیت چکی ہیں، انہیں 2011 میں ’سیونگ فیس‘ کے لئے آسکر اور 2015 میں ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس‘ کے لئے ایمی ایوارڈ ملا تھا۔

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے دو اقساط بھی ڈائریکٹ کیے ہیں۔

hollywood

پاکستان

Film

movie

Sharmeen Obaid Chinoy

star war