لاہور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار زخمی
ملزمان نے پولیس اہکاروں پر سیدھی فائرنگ کی، پولیس
لاہور میں چوہنگ چوکی شیر شاہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا۔ ملزمان نے پولیس اہکاروں پر سیدھی فائرنگ کی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو ملزم بھاگ کھڑے ہوئے۔
ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل احسان اور عرفان شامل ہیں، جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس پی صدر وقار کھرل نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے جواں مردی کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، ہلاک ڈاکووں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
lahore police
Lahore Crime
Pakistan Poverty
مقبول ترین
سانحہ جعفر ایکسپریس؛ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر
شہنشاہیت سے غربت تک کی دکھ بھری داستان، مغل خاندان کی آخری وارثہ 6 ہزار ماہانہ پینشن پر جینے پر مجبور
جعفر ایکسپریس کے یرغمالی بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشتگرد ہلاک، رولز آف گیم تبدیل ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین
Comments are closed on this story.