Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ق کے افتخار احمد ساتھیوں سمیت کپتان کی ٹیم میں شامل

امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے، یاسمین راشد
شائع 07 اپريل 2023 08:17pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد سے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے افتخاراحمد نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایا ۔ اس موقع پر حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی شکست کے خوف سے کاپنیں ٹانگ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف بروقت انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کا خون چوسنے سے فرصت نہیں، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے۔

pti

PMLN

imran khan