Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 07 اپريل 2023 05:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی۔

وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

وکیل نے یہ شکایت پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التوا کیس کی بنیاد پر دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں مبینہ طور پر گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

Chief Justice

Supreme Court of Pakistan

supreme judicial council