Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا

جوڈیشیل کمپلیکس اور کچہری ایریا میں خصوصی حفاظتی اقدامات
شائع 07 اپريل 2023 11:43am
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، پیشی کے وقت علی امین گنڈاپور کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کو آج 2 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر جوڈیشیل کمپلیکس اور کچہری ایریا میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر ایف آئی آر درج ہے۔

علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد پر قبضے کا آڈیو بیان جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

دوسری ایف آئی آر میں 149،147،341، اور 188 کی دفعات شامل ہیں، عدالتوں کے باہر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

علی امین گنڈا پور کی پنجاب میں درج مقدمات میں گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور، عامر مغل اور توقیر شاہ گرفتار

pti leader

اسلام آباد

court

Ali Amin Gandapur