Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اوسط درجہ حرارت بھی معمول یاکچھ زیادہ رہنے کا امکان
شائع 07 اپريل 2023 10:25am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوںگی ساتھ ہی اوسط درجہ حرارت بھی معمول یاکچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی موسم گرما میں ہنگامی حالات سے متعلق رابطہ کانفرنس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ سروسز اور مسلح افواج کے نمائندوں کی شرکت کی جبکہ سپارکو، واپڈا ،آئی سی ٹی ، صوبائی ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیزکے نمائندے بھی شریک تھے۔

کانفرنس میں ہیٹ اسٹوک، ٹڈی دل حملے اورجنگلات میں آگ کے واقعات سے نمٹنے کے ساتھ ہی خشک سالی، گلیشئر پگھلنے ،سیلاب کے خطرات اور بچاؤ پربھی غورکیا گیا۔

موسم کی صورتحال

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے اکثرعلاقوں میں آج مطلع صاف موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےن بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا صوبے کی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، چمن، مستونگ، زیارت، ہرنائی، قلات، بارکھان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹے میں سندھ کی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان

Met Office

Rain