ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کردیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے گزشتہ ماہ ویمنز ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو دوبارہ ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹرسلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نئی تقرریاں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے دورہ پاکستان اور قومی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے پیش نظرکی گئی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نئی تقرریوں کی منظوری دے دی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور بہترین کپتان بھی ثابت ہوں گی ۔
دوسری جانب ندا ڈار نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لئے اعزاز ہے، بسمہ معروف بھی مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے اپنے دور میں بہترین کپتانی کی۔
ندا ڈار کا بطور کپتان پہلا دورہ جنوبی افریقا کا ہوگا جو رواں برس اگست کے مہینے میں شیڈولڈ ہے۔
Comments are closed on this story.