Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات

محکمہ داخلہ پنجاب کا وفاقی وزارت داخلہ کو ریجنرز اور فوج طلب کرنے کے لئے خط
شائع 06 اپريل 2023 07:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے فوج اور ریجنرز طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ریجنرز اور فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فوج کی 3 کپمنیاں اور ایس ایس جی کی 2 کپمنیاں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کی جائےگی جبکہ سیکیورٹی کیلئے پولیس بھی موجود رہےگی۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئےاسپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیوں کے درمیاں 27 اور 29 اپریل کو پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں 3، 5 اور 7 مئی کو سیریز کے آخری تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 14اپریل سے لاہور میں پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا ۔

New Zealand

PCB

Pakistan Cricket Team